ڈولفن پولیس فیصل آباد کی الیکشن کے موقع پر کاروائی



ڈولفن ٹیم نمبر 13 نے پولنگ اسٹیشن نمبر 198 ، این اے 109، پی پی 114 پرائم فاونڈیشن سکول گلی نمبر 1 یثرب کالونی کے باہر ایک شخص محمد عابد ولد محمد یونس سکنہ یثرب کالونی کو چیک کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد ہوا جس کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔ تمام شہریوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ حکومت نےامن و امان کے قیام کے لئے لائسنسی اسلحے کی نمائش اور لیکر چلنے پر پابندی عائد کی ہے لہذا خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔