اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کا عام انتخابات کے دوران اپنے فرائض ایمانداری، وفاداری اور قوانین کے مطابق بغیر کسی طرفداری یا بدنیتی کے بلا خوف و خطر سرانجام دینے کا حلف



اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے عام انتخابات کے دوران اپنے فرائض ایمانداری، وفاداری اور قوانین کے مطابق بغیر کسی طرفداری یا بدنیتی کے بلا خوف و خطر سرانجام دینے کا حلف اٹھایا۔ سٹی پولیس آفیسر سے حلف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد عبدالناصر نے الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت لیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ذاتی مفادات کو سرکاری فرائض اور فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہونے دیں گے ۔