اشفاق احمد خان ڈی آئی جی سٹی پولیس آفیسر فیصل آبادنے عبداللہ کو بحفاظت بازیاب کروانے پر پولیس لائنز کمپلیکس میں پریس کانفرنس



اشفاق احمد خان ڈی آئی جی سٹی پولیس آفیسر فیصل آبادنے عبداللہ کو بحفاظت بازیاب کروانے پر پولیس لائنز کمپلیکس میں پریس کانفرنس کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ایس پی آپریشن حیدر سلطان اور ایس پی صدر عمران احمد ملک سمیت دیگر افسران و ملازمان بھی موجود تھےتفصیلات کے مطابق ظفر اقبال نے مورخہ 06.07.18کو تھانہ سٹی سمندری میں درخواست دی کہ اسکا بیٹاعبداللہ بعمر 11/12سال جوکہ پانچویں جماعت کا طالب علم ہے گھرسے ٹیوشن پڑھنے کے لیے گیا لیکن گھر واپس نہ آیا اسی دوران اسکے بھانجے عدیل کو نامعلوم شخص نے کال کر کےعبداللہ کی رہائی کیلئے 15لاکھ روپے تاوان کی رقم مانگی جس پرتھانہ سٹی سمندری پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔ سنگین وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر نے ایس ایس پی آپریشن ، ایس پی صدر اورایس پی سی آئی اے کی سربرائی میں تین ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے انتھک محنت کرتے ہوئے 24گھنٹے کے اندر بچے کو بحفاظت بازیاب کرتے ہوئے اغواء کنندگان محمدفرحان کوتین ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیاجن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ سی پی او فیصل آبادنے بحفاظت بچہ بازیاب کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے پر تینوں ٹیموں کے لیے تعریفی سرٹیفیکیٹ و نقد انعام دینے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اپنے بچوں کو بتائیں کہ کسی اجنبی سے کوئی چیز لے کر نہ کھائیں نہ ہی کوئی کھیلونا لینے کیلئے ان کے ساتھ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کو اردگرد ماحول پر نظر رکھنا ہوگی اور اگر کوئی شخص کسی بچے کو ورغلانے کی کوشش کرے تو فوری 15 پر اطلاع دیں تاکہ مجرمان کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اطلاع دہندہ کا نام ہرصورت صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اسے انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی دیا جائے گا۔