شاباش فیصل آباد پولیس



الائیڈ ہسپتال فیصل آباد سے مورخہ 27.1.2018 کو ممتاز حسین کی نومولود بیٹی کائنات بعمر5 یوم کو نامعلوم عورت نے اغواء کر لیا جس پراطہر اسماعیل ،سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کے حکم پر اغواء کارعورت کی CCTV فوٹیج حاصل کرکےاس کی شناخت کیلئے اشتہار سوشل میڈیا پر دیا گیا۔ جس پر ایک گمنام خط میں ملزمہ کے کوائف ایس ایچ او تھانہ سول لائن کو موصول ہوئے ایس ایچ او سول لائن نے انفارمیشن پرفوری کاروائی کرتے ہوئے مغویہ بچی کوسرگودھا سے بحفاظت بازیاب کرواتے ہوئے ملزمہ کوگرفتار کرلیا۔ فیصل آباد پولیس انفارمیشن دینے والے گمنام ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے اور عوام کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے پولیس سے بھرپور تعاون کیا۔