ڈولفن اسکواڈ نے 3 سالہ گمشدہ بچی کو لواحقین سے ملوا یا



ڈولفن اسکواڈ ٹیم نمبر 9کو دوران گشت چباں روڈ سے 3سالہ بچی ایمان فاطمہ روتی ہوئی ملی ۔ جس کے ورثاء کی تلاش کیلئے ڈولفن ٹیم نےقریبی مساجد میں اعلانات کروائے اور قرب وجوار سے پتہ جوئی کی۔ بالاآخرافضل سویٹ چباں روڈ کے قریب ایک فوتیدگی والے گھر میں آئے ہوئے مہمانوں میں سے قاسم علی نے اپنی بیٹی کو پہچانا جس پر بچی کو بحفاظت اس کے ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔