منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ چک جھمرہ کی کاروائی



محمد عاطف شہزاد اے ایس آئی تھانہ چک جھمرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ ڈوگرانوالہ پھاٹک سانگلہ ہل روڈ محمد شفیق ولد محمد اسحاق کو چیک کیا جس کے قبضہ سے 1550گرام چرس برآمد ہوئی پولیس نے ملزم شفیق کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔