اطہر اسماعیل سٹی پولیس آفیسرکی ہدایت پر بچوں پر جنسی تشدد کے خاتمہ/روک تھام کیلئے والدین اور بچوں میں آگاہی مہم کا آغاز



اطہر اسماعیل سٹی پولیس آفیسرکی ہدایت پر بچوں پر جنسی تشدد کے خاتمہ/روک تھام کیلئے والدین اور بچوں میں آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ۔آگاہی مہم کے دوران تمام تھانہ جات نے مختلف سکولز ، کالجز اورمشہور شاہرات پر لیکچر و سمینار منعقد کیے گئے ۔جس کے دوران شہریوں میں جنسی تشدد سے بچنے/روک تھام کیلئے خصوصی ہدایات پر مشتمل 10,000پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔والدین سے التماس ہے کہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔