قتل کے مقدمے کا اشتہاری 6 سال بعد گرفتار



ایس ایچ او تھانہ کوتوالی سب انسپکٹر شاہد اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم عابد مسعود ولد محمد اکرم کو 6 سال بعد گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ملزم نے مورخہ 07.09.2010 کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وکیلاں والی گلی، کچہری بازارمیں فائرنگ کرکے امتیاز علی کو قتل کیا تھا۔ اور تب سے گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش تھا۔ جسے آخر کار تھانہ کوتوالی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جس سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے