اطہر اسماعیل ،سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد اورممبرصوبائی اسمبلی ڈاکٹر نجمہ افضل کا پولیس خدمت مرکز کی کارکردگی کا جائزہ



اطہر اسماعیل ،سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد اورممبرصوبائی اسمبلی ڈاکٹر نجمہ افضل نے پولیس خدمت مرکز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے سنٹر کادورہ کیا۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے خدمت مرکز کے تمام طریقہ کار کا جائزہ بھی لیا۔ گزشتہ ماہ سے شروع کیئے گئے خدمت مرکز سے اب تک 2500 سے زائد شہری استفادہ حاصل کرچکے ہیں۔ آخر میں سٹی پولیس آفیسر نے شہریوں سے فیڈ بیک لیا۔خدمت مرکز پر موجود شہریوں نے ان کی سہولت کیلئے آئی جی پنجاب کے ان اقدامات کو بہت سراہا۔