پولیس لائن مسجد میں ملازمین کی افطار پارٹی



امروز افضال احمد کوثر، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی طرف سے پولیس لائینز مسجد میں ملازمین کو افطار پارٹی دی گئی۔ جس میں پولیس افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر ملازمین میں گھل مل گئے اور ان کے مسائل سنے جن کے حل کیلئے انہوں نے فوری احکامات بھی جاری کئے۔