بلائینڈ مرڈر ٹریس:۔



تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ میں مورخہ 22.9.17کو چک نمبر 7/656گ ب میں رہائش پذیر سمیرا عرف سونیا بی بی کو نامعلوم ملزمان نے بوقت قریب 5بجے صبح گلے میں پراندہ اور دوپٹا ڈال کر قتل کر دیا ۔ جس پر تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئےبالآخر ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ جاوید اقبال SI نے محمد افضل SI و دیگر ملازمان کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان (1)رضوان ولد محمد زمان (2)صدام ولد محمد اکرم اور (3)عمران ولد شوکت سکنائے 655/6گ ب کو گرفتار کرلیا جنہوں نےد وران انٹروگیٹ سمیرا بی بی عرف سونیا کو گلہ گھونٹ کر قتل کرنا تسلیم کیا۔