تھانہ سٹی جڑانوالہ میں تعینات علی نواز اے ایس ائی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی5 ڈاکوگرفتار



تھانہ سٹی جڑانوالہ میں تعینات علی نواز اے ایس ائی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 5 ڈاکووں عبدالرحمن عرف مٹھو، نجف علی عرف نتھو، عدنان فیصل ، احمد شجاع عرف شہزاد اور اصغر عرف اکری کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے موبائل فونز، نقدی، کلاشنکوف، 7ایم ایم ، پمپ ایکشن اور پسٹل برآمد ہوئے ہیں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔