دو سٹریٹ رابر گرفتار، موٹرسائیکل، موبائل فون اور دولاکھ ستر ہزار روپے برامد



ایس ایچ او سمن آباد سب انسپکٹر خلیل احمد نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان محمد سلیمان ولد محمد شفیق اور محمد نفیس ولد عبدالحفیظ کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور دولاکھ ستر ہزار روپے نقدی برامد ہوئی ہے تھانہ سمن آباد پولیس نے ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے