اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی اور 04 لاکھ ہیڈ منی کے10 ملزمان گرفتار



اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی اور 04 لاکھ ہیڈ منی کے10 ملزمان گرفتار 07 لاکھ نقدی،17 لاکھ مالیت سے زائد اشیاء و زیورات برآمد ایس پی سی آئی اے ناصر سیال کی سربراہی میں انچارج سی آئی اے جڑانوالہ سب انسپکٹر احمد منیل شاہ نے اقدام قتل، ڈکیتی وراہزنی کےملزمان محمد زبیرعرف جارا، محمد نذیرعرف صاحب، رضوان عرف کالی، محمد وقاص عرف جعلی، محمد وسیم، احسان عرف بلا، عقیل، محمد بوٹا، ذوالفقار عرف زلفی اور 4 لاکھ روپے ہیڈ منی کا اشتہاری جاوید عرف شیری کو گرفتارکر لیا۔ ملزمان سے ایک عدد بندوق، 04 عدد پسٹل، 7 لاکھ روپے نقدی، گھریلو سامان مالیتی 17 لاکھ روپے اور 14 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں کار سوار اشخاص کے ساتھ 30 سے زائد وارداتوں اور 20 گھروں کو لوٹنے کا انکشاف کیا ہے۔ ایس پی سی ائی نے مختلف لوگوں میں ان سے چھینی ہوئی رقم بھی تقسیم کی۔