ایس ایچ او تھانہ سمن آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 7 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا



نعیم عادل ایس ایچ او تھانہ سمن آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 7 ڈاکوؤں عاطف، یاسر، وسیم، اظہر، ظفر، رضوان اور اصغر کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے لوگوں سے چھینے گئے دو لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی، 20 موبائل فونز، 3 موٹرسائیکلز اور 5 پسٹل برامد ہوئے ہیں تھانہ سمن آباد پولیس نے ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے