شہداء پولیس کی فیملیز سے میٹنگ



شہداء پولیس کی فیملیز سے میٹنگ اطہر اسماعیل، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے پولیس لائنز میں شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے اور شہداء کے ورثاء کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی تقریب کا انقعاد کیا۔ تقریب میں ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن سمیت دیگر پولیس افسران اور شہداۓ فیصل آباد پولیس کے ورثاء نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران سی پی او فیصل آباد شہداء کے بچوں سے گھل مل گئے۔ انہوں نے شہداء کی فیملیز کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کیے۔ آخر میں تقریب سے خطاب کرتے سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ میں شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے امن وامان کے قیام اور لوگوں کے جان ومال کےتحفظ کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جو میرے اور پولیس کے لئے باعث فخر ہے اب ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال اور انکے مسائل کا حل میری ذمہ داری ہےہم ایک خاندان کی طرح ہیں۔یہ اکیلے نہیں ہیں پورا پولیس ڈیپارٹمنٹ ان کے ساتھ ہے۔