تین منشیات فروش گرفتار،4.1 کلو چرس برآمد



افضال احمد کوثر، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے جس کے دوران تھانہ صدر پولیس نے ملزم لیاقت علی ولد محمد یوسف سے 1.47کلو چرس جبکہ ملزم اعجاز عرف عجو ولد نور احمد سے 1.2کلو چرس اور ملزم عمران عرف مانی ولد محمد رفیق سے 1.43 کلو چرس برامد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے