ڈاکو گرفتار، نقدی، موٹر سائیکل، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد8



ایس پی مدیہ ٹاون جمیل ظفر اور اے ایس پی پیپلزکالونی بہرام خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی انسپکٹر قمر ساجد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف جگہوں پر ریڈ کرتے ہوئے 12 رکنی بین الاضلاعی اوڈھ گینگ کے 8ملزمان جن میں گینگ کے سرغنہ الیاس عر ف عباس عر ف آصف ولد شریف سمیت عادل پٹھان ولد محمد دادو خان ، زاہد محمود ولد ذوالفقار ، عبدالستار ولد قاسم، محمد آصف ولد محمد ارشد ، محمد افضل ولد نواز ، رمضان ولد غلام محمد ، سجاد علی ولد سفارش علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے 100 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ جن کے قبضہ سے 4 لاکھ روپے نقدی، 16 عدد موٹر سائیکل،22 عدد موبائل فو نز اور اسلحہ ناجائز برآمد ہوا ہے ۔ ملزمان فیصل آباد کے مختلف تھانوں کے مقدمات میں مطلوب تھے ۔