پولیس مقابلہ کے دوران زخمی ہونیوالے پولیس آفیسر کو نقد انعام



افضال احمد کوثر سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے پولیس مقابلہ کے دوران زخمی ہونیوالے ہیڈ کنسٹیبل محمد اشفاق کودس لاکھ روپے نقد انعام دیا۔ ہیڈ کنسٹیبل محمد اشفاق دوران گشت ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ کے دوران دائیں ٹانگ پر فائر لگنے سےزخمی ہوا تھا جبکہ ایک ڈاکو ہلاک ہوا تھا۔ سی پی او فیصل آباد نے ڈاکوؤں کے ساتھ جواں مردی سے مقابلہ کرنے پر ہیڈ کنسٹیبل محمد اشفاق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی دلیری پر فخر ہے۔