تھانہ ریل بازار میں کھلی کچہری کا انعقاد



امروزسٹی پولیس آفیسرفیصل آباد، افضال احمد کوثر نے تھانہ ریل بازار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں سی پی او فیصل آباد نے لوگوں کے انفرادی و اجتماعی مسائل سنے اور ان کے فوری حل کےلیےاحکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور تھانہ کے تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔ سی پی او فیصل آباد نے تھانہ ریل بازار کے تاجروں کو اچھی کوالٹی کے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا کہا۔ سی پی او فیصل آباد نے شہریوں کو فرنٹ ڈیسک کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ تھانوں میں قائم فرنٹ ڈیسک پر ہی اپنی درخواستیں جمع کروائیں اور عملے سے ای ٹیگ ضرور لیں تاکہ میں آپ کی درخواست کو اپنے آفس سے مانیٹر کر سکوں انہوں نے فرنٹ ڈیسک کے عملہ کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئےان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں۔ اس کے علاوہ سی پی او فیصل آباد نے تھانہ ریل بازار کی فارمل انسپکشن کی۔ تھانہ کے ریکارڈ کو چیک کیا اور زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسوں کرنےکی ہدایت کی۔ انہوں نے ایس ایچ او اور انچارج انوسٹی گیشن کو حکم دیا کہ مجرمان اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کے عمل کو مزید تیز کریں