اندھے قتل کے 4 مقدمات ٹریس، ملوث ملزمان گرفتار



امروز مورخہ20.12.2016 کو ایس پی لائل پورٹاؤن محمد علی وسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ سول لائن اور تھانہ جھنگ بازارکےاندھے قتل کے 4 مقدمات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ تھانہ سول لائن کے اندھے قتل کے تین مقدمات 1107/16،1133/16 اور1155/16 میں ملوث ملزمان عمران اسلم، رانا شکیل اور زبیر کوگرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ تھانہ جھنگ بازار کے مقدمہ762/16 جس میں دونامعلوم افراد نے یاسین گن مین کو بذریعہ فائر پسٹل قتل کردیا تھا۔ ملزم عمران اسلم نے یاسین کے قتل میں ملوث ہونےکا بھی انکشاف کیا ہے۔ ملزمان سے تفتیش مکمل کرکے جلد ازجلد چالان داخل عدالت کروایا جائے گا۔ سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے پولیس پارٹی کو شاباش دی ہے۔