دو ڈاکو گرفتار،5 کاریں اور 11 موٹر سائیکل برآمد



ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی سب انسپکٹرمغفوراحمد نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ریڈ کرکے دوڈاکوؤں عمران عرف انا اور ذیشان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے جن کے قبضہ سے 5 کاریں، 11موٹرسائیکل، 2 پسٹل 30 بور اور متعدد گولیاں برآمد ہوئیں ہیں۔ تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔