مدینہ ڈویژن کرائم میٹنگ



مورخہ 15.12.2016 کو افضال احمد کوثر سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی زیر نگرانی پولیس لائنز مدینہ ڈویژن کی کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشن محمد معصوم، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر فرخ رضا ملک، ایس پی مدینہ ڈویژن ملک جمیل ظفر اورمدینہ ڈویژن کے تمام سرکل افسران وایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران تمام افسران کی کارکردگی اور کرائم کنٹرول کا جائزہ لیا گیا۔ سی پی او نےبہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی۔ جبکہ ناقص کارکردگی پر افسران کی سرزنش کرتےہوئے کہا کہ جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائی کی جائے۔جرائم کی روک تھام میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کےخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔