سر سعید ٹاون میں واقع رمضان بازار کا دورہ



امروزافضال احمد کوثر، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے سر سعید ٹاون میں واقع رمضان بازار کا دورہ کیا ۔ اس دوران انہوں نے رمضان بازار میں اشیاء خوردونوش بالخصوص آٹے ، چینی ، دالیں اور سبزیوں کے معیار کو چیک کیا ان کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا آخر میں انہوں نے وہاں سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اورڈیوٹی پر مامور افسران کو بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں آنیوالے ہر صارف کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہوسکے۔انہوں نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بھی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی موٹر سائیکل ‘کار اور دیگر گاڑیوں کو رمضان بازار کی حدود میں نہ آنے دیا جائے۔ اس کے بعد سی پی او فیصل آباد نے ڈی سی او فیصل آباد کے ہمراہ سدھار منڈی کا دورہ کیا اور وہاں پر اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا