کھلی کچہری کا انعقاد



افضال احمد کوثر، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پر ایس پی جڑانوالہ ٹاؤن نجیب اللہ پندھرانی نے تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پرڈی ایس پی جڑانوالہ محمد نوازسیال اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایس پی نے لوگوں کے مسائل سنتےہوئے ان کے فوری حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔آخر میں انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں تھانہ میں قائم فرنٹ ڈیسک کے عملہ سے رجوع کریں۔ جبکہ شکایت کیصورت میں متعلقہ ڈی ایس پی یا مجھ سے ملاقات کر سکتے ہیں۔