تین ڈاکوگرفتار،3 موٹرسائیکل اورنقدی برآمد



ایس ایچ اوتھانہ پیپلز کالونی سب انسپکٹرعبدالغفار نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ریڈ کرکے تین ڈاکوؤں عادل، امان اللہ اور کاظم کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے جن کے قبضہ سے تین موٹرسائیکل، نقدی ایک لاکھ پچاس ہزارروپے اور پسٹل برآمد ہوئے ہیں تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔