سی پی او آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری



افضال احمد کوثر، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے شہریوں کے مسائل ترجحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے روزانہ کی طرح اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور سی پی او فیصل آباد کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جنہیں سن کر سی پی او فیصل آباد نے اُن کی داد رسی کیلئے موقع پر ہی متعلقہ پولیس افسروں کو فون پراحکامات جاری کئے آخر میں سی پی او فیصل آباد نے اپنے سٹاف افسر اور انچارج شکایات سیل کو تمام درخواستوں کا فالو اپ لینے کا حکم دیا تاکہ شہریوں کیلئے انصاف کی فراہمی کے عمل کو بہتر اور مؤثر بنایا جاسکے یاد رہے سی پی او فیصل آباد روزانہ 11 بجے تا 1 بجے دن تک اپنے دفتر میں شہریوں کی شکایات سنتے ہیں