لائل پور ٹاؤن کرائم میٹنگ



امروز مورخہ 10.11.2016کو افضال احمد کوثر سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی زیر نگرانی پولیس کمپلیکس پولیس لائنز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد محمد معصوم، ایس پی لائل پور ٹاؤن علی وسیم، لائل پور ٹاؤن کے تمام سرکل افسران اورایس ایچ اوز نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران تمام افسران کی کارکردگی اور کرائم کنٹرول کا جائزہ لیا گیا۔ سی پی او نےبہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی۔ جبکہ ناقص کارکردگی پر افسران کی سرزنش کرتےہوئے کہا کہ جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائی کی جائے۔جرائم کی روک تھام میں ناقص کارکدگی دکھانے والے افسران کےخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔