دوران گشت آئل ٹینکر کی ٹکر سے دو پولیس افیسر شہید



کل مورخہ 04.11.2016 کو رات تقریبا ساڑھے دس بجے فیصل آباد پولیس کے دو افیسرز آئل ٹینکر کی ٹکر سے شہید ہوگئے تفصلات کے مطابق کنسٹیبل محمد رفیق اور مبارک علی سرکاری موٹرسائیکل پر 77 گ ب موڑ کے قریب گشت کررہے تھے کہ اسی دوران ایک آئل ٹینکر جس کو نامعلوم ڈرائیور غفلت اور لاپرواہی سے چلاتا ہوا آیا اور سرکاری موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس سے دونوں ملازمان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید افسران کا نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آج 12 بجے دن پولیس لائن میں ادا کیا گیا جس میں محمد معصوم ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد سمیت دیگر اعلی و ادنی پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی اپریشنز نے کانسٹیبلان کے لواحقین سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا جن کی گرفتاری کیلئے ایس پی جڑانوالہ کی سرپرستی میں سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے