جرائم پیشہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد



ایس ایچ اوتھانہ فیکٹری ایریا سب انسپکٹر عبدالجبار نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ریڈ کرکے فیصل، دستگیر، لیاقت اور ثاقب کو گرفتار کرلیا۔ جو کہ پیشہ وارنہ جرائم میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے 03 عدد پسٹل 30بور اور متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا آغازکردیاہے۔