تین ڈاکو گرفتار، نقدی موبائل فونز اور اسلحہ برآمد



ایس ایچ اوتھانہ گلبرگ سب انسپکٹرارم رضا نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ریڈ کرکے تین ڈاکوؤں فرحان، عباس اورشاہد کو گرفتارکرلیا۔ ملزمان سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے جن کے قبضہ سے نقدی ایک لاکھ روپے،14 موبائل فونز، تین پسٹل 30 بور اور متعدد گولیاں برآمد ہوئیں ہیں۔ تھانہ گلبرگ پولیس نے ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔