سی پی او اور ڈی سی او فیصل آباد کا الصبح سدھار منڈی کا دورہ،



آکشن یارڈ پر سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی ، معیار اور نیلامیوں کے عمل کا معائنہ سٹی پولیس آفیسر افضال احمد کوثر اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر سلمان غنی نے امروز صبح ساڑھے پانچ بجے سدھار سبزی منڈی فیصل آباد کا اچانک دورہ کیا اور وہاں سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی، ان کی بولیوں کے عمل اور قیمتوں کاجائزہ لیا ۔ سی پی او اور ڈی سی او نے اس موقع پر کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کسی کو ناجائزمنافع خوری اوراشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گے انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کواشیاء خورد ونوش کی قیموں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔