چار منشیات فروش گرفتار،5.4 کلو چرس برآمد



افضال احمد کوثر، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے جس کے دوران تھانہ صدر پولیس نے ملزم محمد آصف ولد عبدالطیف سے 1.45کلو چرس جبکہ ملزم نور ولد شماں سے 1.63کلو چرس برامد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا،اسی طرح تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے ملزم الطاف حسین ولد محمد حسین سے 1.15کلو چرس جبکہ ملزم امجد علی عرف منا ولد محمد اسلم سے 1.16کلو چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیاہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے