سی پی او فیصل آباد کی علماء اکرام اور امن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ



امروز سی پی او فیصل آبادافضال احمد کوثر نےڈی سی او فیصل آباد عثمان غنی اور ایس ایس پی آپریشنز عرفان اللہ خان کے ہمراہ پولیس لائنز میں امن کمیٹی کے ممبران اور مختلف مکاتب فکرکے علماء اکرام سے ملاقات کی ۔ جس میں رمضان المبارک کے دوران امن و امان کی صورت حال کو برقرار اور مستحکم رکھنے کے معاملات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ ماہ رمضان میں سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں پولیس خصوصی گشت کا اہتمام کرے گی ، مساجد کے باہر سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی دینگے تاہم مساجد کی انتظامیہ اپنے رضا کاروں کو بھی اس مقصد کے لئے تیار کرے۔ انہوں نے علما کرام پر زور دیا کہ جن مساجد میں بڑے اجتماعات ہوتے ہیں وہاں داخلے کا ایک ہی راستہ ہونا چاہیے اور مساجد کی انتظامیہ واک تھرو گیٹ کا اہتمام کرے۔ انہوں نے کہا کہ اذان اور خطبہ جمعہ کے علاوہ لاؤڈ سپیکر کا استعمال ہر صورت روکا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والوں کے نام ، شناختی کارڈ نمبر اور ایڈریس انتظامیہ کو معلوم ہونے چاہیے اور یہ پولیس کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا جائے۔ تمام علمائے کرام کی طرف سے عزم کا اظہار کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران پُرامن صورت حال کو مستحکم رکھنے میں وہ انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں گئے۔